Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ’جوکر‘ کو دوبارہ نہیں دیکھ سکیں گے؟

جواکوائین فیونکس نے بتایا کہ جوکر کے سیٹ پر ان کی ہدایت کار سے فلم کے سیکوئل پر بات ہوئی تھی (فوٹو:سوشل میڈیا)
ہالی وڈ کی جرائم پر مبنی فلم ’جوکر' جو ریکارڈ توڑ بزنس کر رہی ہے اور شائقین میں اس قدر مقبول ہو رہی ہے کہ ریلیز کے کچھ روز بعد ہی اس فلم کے سیکوئل کی خبریں سامنے آنے لگیں لیکن فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار جواکوائین فیونکس نے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
دل دہلا دینے والے واقعات اور جسم میں خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور کرائم فلم ’جوکر‘ کو بریڈلی کوپر اور ٹوڈ فلپسکی نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم کی کہانی آرتھر فلیک نامی ایک شخص کے گرد گھومتی ہے جو ذہنی بیماری کا شکار ایک کامیڈین ہے۔ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں مشکلات کے باعث وہ جرم کا راستہ اختیار کر لیتا ہے۔

’کامیاب فلم کرنے کے بعد اس کے سیکوئل میں کام کرنا مضحکہ خیز بات ہے۔‘ فوٹو: سوشل میڈیا

ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بننے والی اس فلم نے 900 ملین کا بزنس کرکے سپر ہٹ فلم ’ڈیڈپول‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
فلم میں پرتشدد مناظر دکھائے گئے ہیں جن کے باعث اس پر تنقید بھی کی جا رہی ہے، تاہم اس پر کی جانے والی تنقید اور تنازعات ہی اس کی مقبولیت کا باعث بن رہے ہیں۔
جواکوائین فیونکس اب آرتھر فلیک نامی کامیڈین کے کردار میں نظر نہیں آئیں گے۔
لاس اینجلیس کی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’دی انویلپ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں صرف اس لیے سیکوئل میں کام نہیں کروں گا کیونکہ پہلی فلم کامیاب ترین رہی ہے۔‘

جواکوائین فیونکس اب آرتھر فلیک نامی کامیڈین کے کردار میں نظر نہیں آئیں گے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

جواکوائین فیونکس نے بتایا کہ جوکر کے سیٹ پر ان کی فلم کے ہدایت کار ٹوڈ فلپس سے فلم کے سیکوئل سے متعلق بات ہوئی تھی۔
’شوٹنگ کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں نے ہدایات کار سے پوچھا کہ ’کیا آپ فلم کے سیکوئل پر بھی کام کریں گے تاہم اب سوچا ہے کہ کامیاب فلم کرنے کے بعد اس کے سیکوئل میں کام کرنا مضحکہ خیز بات ہے۔‘

شیئر: