Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کے حصص خریدنے والے 17 نومبر سے خود کو رجسٹرڈ کروائیں

گائیڈ بک میں فروخت ہونے والے حصص کی مقدار اور شیئر کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا (فوٹو: سبق)
سعودی آرامکو نے کہا ہے کہ کمپنیاں اور ادارے آرامکو کے حصص خریدنے کے لیے 17 نومبر سے 4 دسمبر تک اور افراد 17 نومبر سے 28 نومبر تک خود کو رجسٹر کراسکتے ہیں۔
 اعلامیہ جاری کرتے ہوئے آرامکو نے سعودی حصص مارکیٹ میں آل شیئر انڈیکس ’تداول‘ میں اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی نے سرمایہ کاروں کے لیے گائیڈ بک جاری کی ہے جسے کمپنی کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

آرامکو نے سعودی حصص مارکیٹ میں آل شیئر انڈیکس’ تداول‘ میں اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر) 

آرامکو نے کہا ہے کہ گائیڈ بک میں فروخت ہونے والے حصص کی تعداد اور شیئر کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا تاہم آئندہ جاری ہونے والی گائیڈ بک میں ان کی تفصیلات کا اعلان ہوگا۔
آرامکو کا کہنا ہے کہ کمپنیوں، اداروں اور افراد کی طرف سے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے اور فروخت ہونے والے حصص کی تعداد اور شیئر کی قیمت کا تعین کرنے کے بعد کمپنی ایک آخری اور حتمی گائیڈ بک جاری کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آرامکو کمپنی نے پہلی مرتبہ اپنے حصص مقامی شیئر مارکیٹ میں فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں 
     

شیئر: