شرکت کرنے والوں میں سب سے نمایاں 7 سالہ میار ہے جسے نمبر ایک الاٹ کیا گیا ہے (فوٹو: سبق)
الخبر میں خیراتی ریس کا انعقاد ہفتہ 24 نومبر کو ہوگا جس میں رجسٹریشن کے لئے سعودی و غیر ملکی مرد و خواتین کی بڑی تعداد کے علاوہ کم عمر لڑکیاں بھی دلچسپی لے رہی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رجسٹریشن کرنے والوں میں نمایاں ترین لڑکی 7 سالہ میار ہے جسے نمبر ایک الاٹ کیا گیا ہے۔
خیراتی ریس کی انتظامیہ کے سربراہ عبد العزیز الترکی کی ہدایت پر ساحل کے قریب ریس میں شامل ہونے کے خواہشمندوں کی رجسٹریشن کے لیے کیمپ قائم ہوگیا ہے۔
انہوں کہا ہے کہ ’ریس میں مرد و خواتین اور ہر عمر کے لوگ شریک ہوسکتے ہیں۔ ریس میں شرکت کا اصل مقصد مقابلہ بازی نہیں بلکہ سماجی سرگرمی اور خیراتی کاموں میں حصہ ڈالنا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’خواتین کے درمیان ریس کا انعقاد بھی ہوگا جو پہلی مرتبہ یونیورسٹی کے احاطے سے باہر ساحل سمندر پر ہوگا‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’الخبر سے باہر رہنے والے لوگ ریس میں شرکت کرنا چاہتے ہوں تو ویب سائٹ کے ذریعہ رجسٹریشن کراسکتے ہیں‘۔