Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: بارش پر بچوں کی خوشی، فوٹو گیلری

بچے کسی بھی ملک یا زمانے کے ہوں ان کی معصوم خوشیاں ایک جیسی ہوتی ہیں۔
مکہ مکرمہ میں گزشتہ 3 دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی فوٹو گرافر نجا السعیدی نے مکہ مکرمہ کے گلی محلوں میں بارش آنے پر بچوں کی خوشی کو کیمرے میں محفوظ کرلیا ہے۔

العربیہ نیٹ کے مطابق بارش پر بچوں کی خوشی کی بولتی تصویریں بیحد مقبول ہورہی ہیں۔

فوٹو گرافر نجا السعیدی نے تصویروں کے بارے میں بتایا کہ وہ مکہ مکرمہ میں اپنے گھر میں تھے جب بارش شروع ہوئی۔ بارش کا منظر دیکھنے کے لیے کھڑکی کھولی تو سامنے گلی میں بچوں کو جھومتے ہوئے دیکھا۔

نجا السعیدی کہتے ہیں کہ بارش پر بچوں کی خوشی دیکھ کر مجھے اپنا بچپن یاد آگیا۔ مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے کیمرہ لیا اور گلی محلوں میں بچوں کی خوشی کو کیمرے میں قید کرنا شروع کردیا۔

نجا السعیدی کا کہنا ہے کہ بچے کسی بھی ملک یا زمانے کے ہوں ان کی معصوم خوشیاں ایک جیسی ہوتی ہیں۔ایک بچہ ایسا بھی تھا جو بارش کے قطروں کا ذائقہ چکھنے کے لیے آسمان کی جانب منہ کھولے ہوئے تھا۔ میں بھی بچپن میں ایسا ہی کیا کرتا تھا۔

اپنے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ 2005ء سے فوٹو گرافی کررہے ہیں۔اس وقت سے لیکر اب تک کئی مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کرچکے ہیں لیکن بارش کی آمد پر بچوں کی خوشی کی تصاویر میری زندگی کی سب سے بہترین تصاویر ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: