Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ رشید احمد کو دل کی تکلیف

وفاقی وزیر کو راولپنڈی میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد سینے میں تکلیف محسوس ہوئی۔ فوٹو: پی آئی ڈی
پاکستان میں ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کو راولپنڈی میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور ڈاکٹروں نے طبی امداد دی۔
شیخ رشید احمد نے فون پر اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’دل میں معمولی سی تکلیف ہوئی اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔‘ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ’ڈاکٹرز نے ٹیسٹ کیے ہیں جن میں پریشانی والی کوئی چیز نہیں تاہم مزید ٹیسٹ کرانے کے لیے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جا رہے ہیں۔‘
شیخ رشید احمد نے پیر کو راولپنڈی میں ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ وفاقی کابینہ میں اگر کوئی تبدیلی ہو رہی ہے تو ان کے علم میں نہیں۔
وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے حلقے میں تعلیمی اداروں کے طلبہ بہت اچھے نتائج دے رہے ہیں۔ ’راولپنڈی 10سال سے تعلیم میں پہلے نمبر پر ہے۔ چین کی مدد سے ریلوے یونیورسٹی بنائی جائے گی۔‘
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: