Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس میں سعودی ثقافتی نمائش کا انعقاد

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے یونیسکو کے صدر دفتر پیرس میں سعودی ثقافتی نمائش کا افتتاح کردیا۔
سعودی ثقافتی نمائش کا انتظام وزارت ثقافت العلا رائل اتھارٹی اور مسک انسٹی ٹیوٹ فار آرٹس نے کیا ہے۔ اس میں 19 فن کار شریک ہیں۔ 39 شاہکار نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ کئی بین الاقوامی آرٹسٹ بھی شریک ہیں۔ 

نمائش میں عرب موسیقی پیش کی گئی ۔فوٹو: ایس پی اے

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ثقافتی نمائش کا افتتاح یونیسکو میں وزرائے ثقافت بین الاقوامی فورم کے موقع پر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر آسٹریا میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد، امارات کی وزیر ثقافت نورة بنت محمد الکعبی، کوریا کے وزیر ثقافت یونگ بارک، آثار قدیمہ اور فنون و ثقافت کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ 
اس نمائش میں عربی قہوہ، فالکن پکڑنے کا فن، سعودی کھانوں کے طور طریقے، عرب موسیقی اور سعودی قصائد پیش کئے جارہے ہیں۔

سعودی فن پاروں کے نمونے بھی پیش رکھے گئے تھے۔ فوٹو: ایس پی اے

 سعودی ثقافت کو اجاگر کرنے والی تصاویر، سنگ تراشی کے نمونے اور عصر حاضر کے آرٹس کے شہ پارے بھی سجائے گئے ہیں۔ 
شائقین کو نمائش میں سعودی ثقافت کے ماضی، حال اور مستقبل سے متعارف کرایا جارہا ہے۔

نمائش میں عرب موسیقی پیش کی گئی ۔ فوٹو: ایس پی اے

دریں اثنا سعودی عرب کو یونیسکو کے انتظامی ادارے کا رکن بھی منتخب کرلیا گیا۔ 
سعودی وزیر ثقافت نے یونیسکو کی ڈائریکٹر اودری اوزولائی سے ملاقات کی ہے۔ سائنس، ثقافت، فنون اور ورثے کے شعبوں میں یونیسکو اور سعودی وزارت ثقافت کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: