Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 طائف کے لیے 13 ارب ریال کے منصوبے

سعودی عرب میں ترقی کے عمل میں تیزی آئی ہے، فوٹو: العربیہ
گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل کا کہنا ہے کہ  طائف کے لیے منظور شدہ جاری منصوبوں کی کل مالیت 13 ارب ریال ہے۔
شہزادہ خالد الفیصل نے طائف کے دورے کے موقع  پر مقامی کونسلوں کی صدارت کی اور منظور شدہ منصوبوں کا جائزہ لیا اور ترقیاتی منصوبو ں پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی حکومت عوام کے مطالبات کو اہمیت دیتی ہے، فوٹو: واس

اس موقع پر گورنر مکہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی حکومت اپنے عوام سے مل کر ان کے مطالبات سننے اور ان کی اہمیت پر غور کرنے کے عمل کو اہمیت دیتی ہے۔

سڑکوں کے متعدد منصوبوں کے دوسرے مرحلے کا سنگ بنیاد بھی رکھا، فوٹو: العربیہ

شہزادہ خالد الفیصل نے مزید کہا کہ ’سعودی معاشرے کو مختلف شعبوں میں ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ کرنے کے لیے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے اور سعودی عرب میں ترقی کے عمل میں تیزی آئی ہے۔‘
اس موقع پر شہزادہ خالد الفیصل نے سڑکوں کے متعدد منصوبوں کے دوسرے مرحلے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
گورنر مکہ نے ’قرآن مجید کے مطابق رول ماڈل کیسے بنیں‘ کے سلوگن کے تحت الخرمہ میں مکہ کلچرل فورم کی زیر نگرانی متعدد ثقافتی اقدامات کا آغاز بھی کیا۔

ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ کرنے کے لیے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، فوٹو: العربیہ

اس موقع پر رنیہ کمشنری اور طائف یونیورسٹی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے۔اس منصوبے کے تحت پیشہ وارانہ ترقی، سائنسی تحقیق ، رضاکارانہ ذمہ داریوں اور یونیورسٹی کے ثقافتی کردار میں مزید بہتری لانے کے طریقوں پر عمل کیا جائے گا۔

شیئر: