طائف میں 3روزہ کلرز میراتھن
سعودی عرب کے تاریخی پر فضا مقام طائف میں 3روزہ کلرز میراتھن شروع ہو گئی۔اس میں خواتین ، بچے اور معذوراور سن رسیدہ بھی شریک ہیں۔انتظامیہ نے انتظامیہ نے بوڑھوں ، معذوروں کےلئے بھی انعامات مقرر کئے ہیں۔
جمعہ کو پیشہ ور افراد کےلئے8کلومیٹر کی دوڑ رکھی گئی تھی ۔ ہفتے کو 21کلومیٹر کی دوڑ ہوگی۔ اخبار 24کے مطابق سعودی فیملیز میراتھن کےلئے پرجوش ہیں۔
میراتھن میں شریک بوڑھوں کےلئے 5انعام رکھے گئے ۔پہلا انعام5ہزار ریال،دوسرا انعام 4ہزار ، تیسرا 3ہزار ، چوتھا اور پانچواں 2،2 ہزار ریال مقرر ہے۔![](/sites/default/files/pictures/August/36566/2019/season.jpg)
معذوروں کےلئے بھی 5انعام ہیں۔ پہلی پوزیشن پر6ہزار ، دوسری پوزیشن کے لیے 5ہزار ، تیسری پر 4ہزار ، چوتھی پر 3ہزار اور پانچویں پوزیشن پر 3ہزار ریال دئےے جائیں گے۔
کلرز میراتھن کے موقع پر مختلف تفریحی پروگرام بھی ترتیب دئےے گئے ہیں ۔ ان میں آتش بازی ، رنگوں کا کھیل ،آرٹ زون اور تھیٹر قابل ذکر ہیں۔میراتھن دیکھنے کےلئے آنیوالوںکے لیے ریستوران ، بچوں کےلئے ویڈیو گیمز اور دیگر کھیلوں کا بھی انتظام کیا گیا۔