انفرادی سطح پر" آرامکو "کے 38 ارب ریال سے زائد حصص کی فروخت
انفرادی سطح پر" آرامکو "کے 38 ارب ریال سے زائد حصص کی فروخت
جمعرات 28 نومبر 2019 18:43
حصص کی فروخت کے لیے 2 مراحل مقرر کیے گئے ۔فوٹو ۔ سبق نیوز
سعودی تیل کمپنی " آرامکو" کے شیئرز کی فروخت کے پہلے مرحلے کے اختتام سے قبل انفرادی سطح پر حصص خریدنے والوں کی تعداد 41 لاکھ72 ہزار 815 رہی ۔ 38 ارب 13 کروڑ ریال سے زائد کے حصص خریدے گئے۔
" سامبا کیپٹل " جوکہ آرامکو کے شیئرز مارکیٹ کرنے کی ذمہ دار ہے کا کہنا ہے کہ جمعرات 28 نومبر کو نصف شب تک آرامکو کے حصص خریدے جاسکتے ہیں ۔
28 نومبر کی دوپہر تک ریکارڈ کے مطابق ایک ارب 19 کروڑ 15 لاکھ 86ہزار 430 حصص خریدے گئے جن کی مجموعی مالیت 38 ارب 13 کروڑ 7 لاکھ65 ہزار 760 ریال رہی ۔
سامبا کیپٹل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فروخت کیے جانے والے انفرادی شیئرز کی حتمی مالیت اعلان جمعہ کے روز کیاجائے گا ۔
اداروں اور کمپنیوں کے لیے حصص کی فروخت 4 دسمبر تک جاری رہے گی تاہم اس کا اعلان کلوزنگ کے بعد ہی کیاجائے گا ۔
سبق نیوز کے مطابق سامبا کیپٹل کے ذرائع کا کہنا ہے ہے سعودی آئل کمپنی جو کہ دنیا میں سب سے بڑی پیٹرولیم کمپنی ہے کے حصص تاریخ میں پہلی بار مارکیٹ کیے گئے ۔
واضح رہے سعودی عرب کی تاریخ میں آرامکو کے حصص کی فروخت کا آغاز 17 نومبر سے کیا گیا تھا ۔ حصص کی فروخت کے لیے 2 مراحل مقرر کیے گئے ۔
پہلا مرحلہ انفرادی تھا جس کا آغاز 17 نومبر سے ہوا اور 28 نومبر نصف شب کے بعد بند کردیا جائے گا ۔ کمپنیوں اور اداروں کے لیے شیئرز خرید نے کی آخری تاریخ 4 دسمبر ہے ۔
آرامکو کے شیئرمارکیٹ کرنے کی ذمہ دار کمپنی " سامبا کیپٹل " کی جانب سے تمام بینکوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی کہ وہ اپنے اکائونٹ ہولڈرز کو شیئر خریدنے کے لیے خصوصی اہتمام کریں ۔
مملکت میں قائم تمام بینکوں نے آرامکو کے حصص خریدنے کے لیے اپنی ویب سائٹ پر آن لائن خریداری کے لیے خاص انتظام کیا جبکہ بینکوں میں حصص خریدنے کے لیے مقررہ فارم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ افراد بھی مستفیض ہو سکیں جنہیں آن لائن شیئر ز خریدنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں