Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں نے 6 ہفتے میں 5.4 ارب ریال کے حصص خرید ے

ریاض۔۔۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حالیہ 6 ہفتوں کے دوران سعودی حصص مارکیٹ میں مہیا مواقع سے فائدہ اٹھا کر 5.4 ارب ریال کے حصص خرید لئے۔ الاقتصادیہ کے ماہرین نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں بتایا کہ " تداول" کے جاری کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پانچ ارب ریال مالیت کے حصص خریدے اور 10.4 ارب ریال کے حصص فروخت کئے۔ ماہ فروری کی 7 تاریخ کو غیر ملکیوں کے خرید شدہ حصص 921 ملین ریال تک پہنچ گئے۔ تداول کی بابت رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے مہینے سے سعودی حصص بازار کو عروج حاصل ہوگا۔ اسی تناظر میں غیر ملکی سرمایہ کاری تیزی سے حصص خرید رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام تک سعودی حصص مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حصہ 100.8 ارب ریال تک پہنچ گیا۔ 
 

شیئر: