Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سکالر خاتون کے لیے اعزاز

ڈاکٹر وفا الطلحی ہارورڈ یونیورسٹی میں فیلوشپ پر ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی سکالر خاتون ڈاکٹر وفا عودہ الطلحی کو خواتین میں سائنٹفک رجحان پیدا کرنے پر’لوریل یونیسکو فیلو شپ‘ کا اعزازدے دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر وفا عودہ الطلحی طائف یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق الطلحی کو یہ اعزاز اعضا عطیہ کنندگان پر انحصار کیے بغیر مریضوں کے صحت یاب ہونے کے مشن کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
یہی اعزاز پی ایچ ڈی کی طالبہ اسما العمودی کو خون کے امراض کے علاج میں مخصوص سٹیم سیل کا نئے انداز سے استعمال بتانے والی ریسرچ پر دیا گیا ہے۔ اسما العمودی کنگ عبداللہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کررہی ہیں۔
یونیسکو فیلو شپ کا مقصد منفرد خدمات انجام دینے والی خواتین کا اعزاز اور مشرق وسطیٰ میں سائنسی پیشرفت میں ان کے کردار کو بڑھانا ہے۔

 پی ایچ ڈی کی طالبہ اسما العمودی کو  بھیریسرچ پر اعزازدیا گیا ہے (فوتو: سوشل میڈیا)

ڈاکٹر وفا الطلحی ہارورڈ یونیورسٹی میں فیلوشپ سکالر ہیں۔ انہوں نے بتایا ’ ان کی ریسرچ کا ہدف ضرورت مند انسان کے خلیوں سے انسانی اعضا سازی ہے۔ مریض کی جلد سے خلیے لے کر ان کی پروگرامنگ کی جاتی ہے۔ یہ اسٹیم سیل جیسے خلیوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں پھر مطلوبہ عضو کے خلیے نکالے جاتے ہیں۔ ان خلیوں کی مدد سے مریض کے جسم کا حصہ بن جانے والا موثر عضو تشکیل پاجاتا ہے۔ یہ عضوخراب عضو والا کام انجام دینے لگتا ہے‘۔
الطلحی نے مزید بتایا کہ ابھی ریسرچ تجرباتی مرحلے میں ہے۔ اعضا سازی کے لیے مناسب ماحول اور حالات جاننے کی دقیق ترین کوشش کی جارہی ہے۔ دنیا بھر میں اس قسم کی ریسرچ چل رہی ہے۔
’جس لیب میں کام کررہی ہوں وہاں امریکہ، جاپان اور چین کے سکالر بھی ہیں’۔ 
ڈاکٹر وفا عودہ الطلحی ہارورڈ یونیورسٹی اور میسا چوسٹس ہسپتال انسٹی ٹیوٹ میں ڈیڑھ برس سے کام کررہی ہیں۔ اس سے قبل وہ کینیڈا کی اوٹاوا اور ٹورنٹو یونیورسٹیوں میں دس برس ریسرچ کرچکی ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: