بالی وڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی کا سردی کے موسم میں کاٹن کی ساڑھی پہن کر فلم کی شوٹنگ کرنے سے موڈ خراب ہو گیا۔
شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ ’صبح کے وقت شوٹنگ کا مطلب ہے کہ آپ کو 15 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں کام کرنا ہے جو کہ مضحکہ خیز ہے۔‘
44 سالہ اداکارہ ان دنوں صابر خان کی آنے والی فلم ’نکما‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں انڈیا کے شہر لکھنو میں موجود ہیں۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شلپا شیٹھی نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے ’ٹھنڈا ڈائریکٹر، ٹھنڈا موسم! ایل او ایل۔‘
شلپا شیٹھی نے مزاحیہ انداز میں ڈائریکٹر صابر خان کو ٹرول کیا جو کہ ویڈیو میں ڈائریکٹر کی کرسی پر بیٹھے نظر آتے ہیں جبکہ فلم کے سیٹ پر شلپا ان کے دائیں جانب بیٹھی اور کانپتی ہوئی کہتی ہیں ’15 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت، ڈائریکٹر سویٹر میں جبکہ اداکارہ کاٹن کی ساڑھی میں‘ اور ساتھ ہی ڈائریکٹر کی جانب دیکھتے ہوئے شرارتاً ’نکما‘ کا لفظ بھی بول دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
دیپکا پاڈوکون نے کنگنا رناوت کو نشانے پر کیوں لیا؟Node ID: 437531
-
سلمان خان کی ’دبنگ تھری‘ ایک اور تنازعے کا شکارNode ID: 445261
-
کرینہ کپور نے پہلے سیف علی خان کی شادی کی آفر ٹھکرائی؟Node ID: 445406
ڈائریکٹر صابر خان فلم کے سیٹ پر شلپا شیٹھی کی شرارت کو سمجھ جاتے ہیں اور مسکراتے ہوئے آنکھوں کے اشارے سے اس پر ردِعمل دیتے ہیں۔
’نکما‘ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جس میں شِرلی سیٹیا اور ابھی منیو دسانی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
اس فلم سے شلپا شیٹھی کی 12 برس کے بعد بالی وڈ میں واپسی ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس سے قبل 2007 میں فلم ’اپنے‘ میں اداکاری کی تھی۔
فلموں میں طویل عرصے بعد واپسی سے متعلق شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ ’میرا خیال ہے جو ایک مرتبہ اداکار ہوتا ہے وہ ہمیشہ اداکار ہوتا ہے، ایک مرتبہ آپ خون کا ذائقہ چکھ لیں تو پھر آپ لمبے عرصے تک اس سے دور نہیں رہ سکتے۔‘
