ریاض میں اونٹوں کی منفرد نیلامی کا میلہ سج گیا ہے جس میں اونٹ پالنے کا شوق رکھنے والے 700 سے زیادہ افراد شریک ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض شہرسے 140 کلو میٹر دور الصیاہد نامی علاقے میں اونٹوں کی منفرد نیلامی کے لیے میلے کا افتتاح ہوا ہے جس میں کئی اونٹ پہلی مرتبہ نیلامی کے لیے پیش کئے جائیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’عمومی نوعیت کے اونٹ جن کی نیلامی متوقع ہے ان کی مالیت دو کروڑ ریال سے زیادہ ہے۔‘
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ اونٹوں کی نیلامی کے بعد اونٹوں کا ایک بڑا میلہ منعقد ہوگا۔‘