Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کنزرویٹو اور لیبر پارٹی میں مقابلہ سخت‘

ان انتخابات میں دو بڑی جماعتوں کنزرویٹو پارٹی اور لیبر پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ (فوٹو:اے ایف پی)
نئے برطانوی وزیراعظم کو منتخب کرنے کے لیے آج جمعرات کو برطانیہ میں انتخابات ہو رہے ہیں۔
یہ عام انتخابات گذشتہ پانچ برسوں کے دوران ہونے والے تیسرے انتخابات ہیں۔
انگلینڈ، ویلز، سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے 650 حلقوں میں ووٹ ڈالنے کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ 2017 کے اتنخابات کے بعد یہ عام انتخابات 2022 میں ہونا تھے۔  
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں انتخابات ہر چار یا پانچ سال بعد ہوتے ہیں تاہم اکتوبر میں پارلیمان کے اراکین نے شیڈول سے پہلے انتخابات کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
1923 کے بعد موسم سرما کا یہ پہلا الیکشن ہے۔
ان انتخابات میں دو بڑی جماعتوں کنزرویٹو پارٹی اور لیبر پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اس الیکشن سے بریگزیٹ معاہدے کا مسقبل بھی واضح ہو جائے گا۔
موجودہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ہیں جبکہ لیبر پارٹی کا موقف ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ بریگزیٹ معاہدے پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
لیبر پارٹی کے مطابق بریگزٹ معاہدے پر ریفرنڈم ہونا چاہیے۔

وزیراعظم بورس جانسن  یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ہیں (فوٹو:اے ایف پی)

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مختلف سرویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم الیکشن میں برطانوی وزیراعظم کو برتری حاصل ہے اور جیتنے کی صورت میں وہ بریگزیٹ معاہدے پر عملدرآمد کروا سکتے ہیں۔
سروے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کی کامیابی کنزرویٹو پارٹی کی وہ اکثریت حاصل کر سکتی ہے جو انہوں نے 2017 میں کھوئی تھی۔ تاہم نومبر کے آخر میں کیے گئے ایک سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کنزرویٹو کی اکثریت 68 سے 28 نشستوں تک آ سکتی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق اگر کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرتی تو 2010 اور 2017 کی طرح ایک اور معلق پارلیمان وجود میں آئے گی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں