Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں افغان آرمی کی خواتین کی ’نشانہ بازی‘

ان خواتین کو انڈین آرمی کی جانب سے تربیت دی جا رہی ہیں (فوٹو:اے ایف پی)
افغانستان میں امریکہ کی جانب سے فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنے کے بعد امریکہ اور اتحادیوں نے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے افغان فوجیوں کو نہ صرف ان کے ملک بلکہ اپنے ملکوں میں بھی تربیت دینا شروع کی ہے۔
افغان نیشنل آرمی کی خواتین اہلکار بھی ملک سے باہر دفاعی تربیت حاصل کرتی ہیں۔
انڈیا کے شہر چنائی میں افغان نیشنل آرمی کی 20 کیڈٹس خواتین آفیسر ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق یہ تسیرا سال ہے کہ افغان نیشنل آرمی کی خواتین اس اکیڈمی کا حصہ بن رہی ہیں۔
یہ خواتین کیڈٹس آفیسر، ٹریننگ اکیڈمی میں لی گئی تربیت افغانستان میں اپنے ساتھیوں کو بطور انسٹرکٹر منتقل کرتی ہیں۔

افغان آرمی میں نہ صرف نئی خواتین اہلکار آئی ہیں بلکہ ان میں وہ خواتین بھی ہیں جنہوں نے 1980 میں فوج میں خدمات انجام دیں (فوٹو: اے ایف پی)

یہ خواتین کیڈٹس تین ہفتوں کی تربیت کے لیے نومبر کے آخر میں چنائی پہنچی تھیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق یہ تربیت 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔

خواتین کے مطابق فوج میں خواتین بھی اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

پریکٹس سیشن میں ان خواتین کو نشانہ بازی کی تربیت بھی دی گئی ہے۔

افغان فوج میں نہ صرف خواتین بطور سپاہی بلکہ دفتری امور بھی انجام دے رہی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

یہ افغان خواتین اپنے ملک میں بھی تربیت حاصل کر چکی ہیں لیکن ان کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی جا رہی ہے۔

افغان نیشنل آرمی کی خواتین ملک میں سرچ آپریشنز میں بھی حصہ لیتی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

افغان آرمی کو مضبوط کرنے کے لیے نہ صرف کابل کی حکومت آرمی کو جدید تربیت دینے پر زور دے ری ہے بلکہ امریکی افواج کی جانب سے بھی افغان فوجیوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔

پچھلے سال انڈیا میں ان خواتین کو جسمانی ورزش، قیادت اور کمپیوٹر کی تربیت دی گئی (فوٹو: اے ایف پی)

گذشتہ برس افغانستان کی پہلی خاتون جنرل نے خواتین کو کہا تھا کہ آرمی میں شمولیت اختیار کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان نیشنل آرمی میں خواتین کی شرح ایک فیصد ہے۔

امریکی حملے بعد افغانستان میں خواتین کے لیے نہ صرف تعلیم حاصل کرنا آسان ہو گیا تھا بلکہ انہوں نے مختلف شعبوں میں کام کرنا بھی شروع کیا (فوٹو: اے ایف پی)

2018 میں بھی افغان نیشنل آرمی کی خواتین نے انڈیا میں دفاع کی جدید تکنیکی تربیت حاصل کی۔

شیئر: