گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر نے سپر لائیٹ کیٹیگری میں فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی ہے۔
عثمان وزیر نے منیلا میں تھائی لینڈ کے حریف سے مقابلہ جیتنے کے بعد اپنی جیت کو پاکستانی فوج کے شہدا کے نام کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع و سالمیت کے لیے پاک فوج کی خدمات پران کو سلیوٹ کرتا ہوں۔
عثمان وزیر نے کامیابی کے لیے دعائیں کرنے پر پوری قوم اور کوچز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے پہلا یوتھ ٹائٹل اپنے نام کرنا چاہتا ہوں۔
عثمان وزیر نے رواں سال فلپائن کے باکسر کو بھی منیلا میں ناک آوٹ کیا تھا۔ عثمان وزیر نے رواں سال دبئی میں مراکش کے باکسر کو شکست دے کر اپنے کیرئیر کی پہلی فائٹ جیتی تھی۔