Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی اہلکار کی توہین پر سعودی گرفتار

سعودی شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کررہا تھا۔فوٹو: سبق
کویت ایئرپورٹ پر تعینات اہلکار کی توہین اور اس کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے پر سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
سبق ویب سائٹ نے کویتی جریدے الرای کے حوالے سے بتایا کہ سعودی شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کررہا تھا۔ کویت ایئرپورٹ کے اہلکار نے اسے روک کر ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا تو سعودی شہری نے انکار کیا ۔
 کویتی اہلکار نے دوبارہ ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا تاکہ ٹریفک خلاف ورزی کا اندراج کیا جاسکے۔ اس پر سعودی شہری طیش میں آگیا اورکویتی اہلکار کے خلاف بدزبانی کی، اسے برا بھلا کہا۔
 کویتی حکام نے سعودی شہری کے خلاف رپورٹ تیار کی اور اسے حراست میں لے لیا۔
الفروانیہ کے گورنر نے رپورٹ پر سعودی شہری کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا حکم جاری کردیا۔

شیئر: