Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 انسٹریکٹر نے کہا بریک لگاﺅ، گاڑی سٹیڈیم میں جا گری

خاتون ٹرینر نے بریک پر پیر رکھنے کے بجائے ایکسلیٹر پر پاﺅں رکھ دیافوٹو:عاجل
سعودی عرب کے صوبے الباحہ میں گاڑی فٹبال سٹیڈیم میں جاگری جس سے خاتون ڈرائیور اور انسٹریکٹر زخمی ہوگئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فٹبال سٹیڈیم میں کھلاڑی اور شائقین کھیل میں مصروف تھے کہ اچانک زور دار آواز نے سب کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سٹیڈیم میں اوپر سے ایک گاڑی آکر گری ہے۔
 ذرائع کے مطابق مملکت کے دیگر علاقوں کی طرح باحہ میں بھی خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والا سکول کام کررہا ہے۔

 خاتون انسٹرکٹر ، دوسری خاتون ٹرینر کو گاڑی چلانا سکھا رہی تھی۔فوٹو:عاجل

 خاتون انسٹرکٹر، دوسری خاتون ٹرینر کو گاڑی چلانا سکھا رہی تھی۔ انسٹرکٹر نے ٹرینر خاتون کو ہدایت کی کہ گاڑی روکو اوربریک لگاﺅ۔ اگلے ہی لمحے گاڑی رکنے کے بجائے انتہائی تیزی سے سٹیڈیم میں جاگری۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ٹرینر نے بریک پر پیر رکھنے کے بجائے ایکسلیٹر پر پاﺅں رکھ دیا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں ڈرائیونگ سیکھنے والی خاتون کو معمولی زخم آئے۔ اسے ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے تاہم انسٹرکٹر کے سر میں شدید زخم آئے ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
حادثے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ گاڑی کے اطراف لوگ اور شہری دفاع کے اہلکار موجود ہیں۔
باحہ ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان عماد منسی نے بتایا کہ حادثے سے متعلق ضابطے کی کارروائی مکمل لی گئی۔ زخمی خواتین کو کو کنگ فہد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

شیئر: