مملکت میں بدھ کو کم از کم درجہ حرارت طریف میں ہوگا۔فوٹو: الشرق الاوسط
سعودی عرب میں ماہرین موسمیات کے مطابق منگل سے سعودی عرب کا موسم تبدیل ہونے لگے گا۔ مملکت کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر آئے گی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت کے وسطی علاقوں میں متوسط درجے کی سردی کی لہر آئے گی۔ شمالی علاقہ جات میں سردی کی لہر شدید ہوگی تاہم مدینہ منورہ اور مشرقی ریجن میں سردی کی شدت کم ہوگی۔
مکہ مکرمہ کا موسم خوشگوار رہے گا تاہم گرد آلود ہواﺅں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت میں بدھ کو کم از کم درجہ حرارت طریف میں ہوگا۔
مدینہ منورہ میں انتہائی درجہ حرارت 22اور کم از کم 10رہے گا ۔ طائف میں انتہائی درجہ حرارت 19او رکم سے کم 10 سینٹی گریڈ تک ہوگا۔
ماہر مو سمیات عبدالعزیز الحصینی نے بتایا کہ مملکت کے وسطی ، مغربی اور جنوبی علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت 4 تا 7 سینٹی گریڈ رہے گا۔ شمالی علاقہ جات میں صفر تا 5سینٹی گریڈ، مشرقی ریجن میں 5سے 12سینٹی گریڈ کے درمیان میں رہے گا۔