Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور مشرقی ریجن میں بارش

سعودی عرب کے متعدد شہروں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جبکہ تبوک ریجن کے مختلف علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں روڈ سیکیورٹی فورس نے اعلامیہ جاری کرکے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ گاڑیوں پر سفر کرتے وقت احتیاط سے کام لیں۔
روڈ سکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’ریاض شہر سمیت، الدوادمی، الزلفی، الغاط اور مشرقی ریجن کے متعدد شہروں میں بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہے گا جس کی وجہ سے شاہراہوں پر حد نگاہ متاثر رہے گی۔‘

روڈ سیکیورٹی فورس نے گاڑیوں پر سفر کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے (فوٹو: سبق

سکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’عام شاہراہوں پر سفر کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ ہائی وے کے سفر سے مکمل طور پر اجتناب برتیں۔‘
دوسری طرف ریاض شہر کے علاوہ اطراف کے علاقوں سمیت مشرقی ریجن کے شہر دمام، الخبر اور ظہران میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تمام سکول آج بند رکھے گئے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاوہ جنوبی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
 

شیئر: