موسلادھار بارش کی وجہ سے مشرقی ریجن کے محکمہ تعلیم نے دمام، الخبر، الظہران اور راس تنورہ میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ کی سلامتی کے لیے آج پیر کو تمام سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم امتحانات کی تیاری کے لیے اساتذہ ڈیوٹی انجام دیں گے۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ دمام، الخبر، الظہران سمیت مشرقی ریجن کے علاوہ وسطی علاقوں میں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ تبوک کے علاوہ اللوز پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔
#تعليق_الدراسه من الساعه اربع الفجر للحين تمطر امطار الدمام pic.twitter.com/QyoodLGuYx
— عبدالله العنزي (@eIAX6PRAobrvtE5) December 15, 2019