سعودی عرب میں ’ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے وسیع مواقع موجود‘
سعودی عرب میں ’ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے وسیع مواقع موجود‘
جمعرات 19 دسمبر 2019 13:17
ندیم ذکاء آغا -اردو نیوز ، جدہ
سعودی عرب میں میڈیکل کے شعبے میں پاکستانیوں نے اپنا نام بنایا۔ ڈاکٹر منصور میمن نے شعبہ طب کے ساتھ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے خاص شہرت حاصل کی ہے۔
ڈاکٹر منصور میمن کا تعلق حیدرآباد کے قریب علم دوست گاﺅں" ڈیپلو" سے ہے،آغاخان میڈیکل یونیورسٹی کراچی سے ڈگری حاصل کی۔ کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال ریاض میں عرصہ تک خدمات انجام دینے کے بعد ان دنوں جدہ کے بڑے ہسپتال کے لائف سپورٹ ٹریننگ سنٹر میں ڈائریکٹر ہیں۔
ڈاکٹر منصور میمن کا تعلق حیدرآباد کے قریب علم دوست گاﺅں" ڈیپلو" سے ہے
اردونیوز کے ساتھ انٹرویو میں ڈاکٹر منصور میمن نے بتایا کہ سعودی عرب میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں اور اس کے لیے حکومتِ پاکستان کو اس شعبے میں انسٹی ٹیوٹس میں اضافہ کرنا ہو گا کیونکہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے افراد اپنی تکنیکی صلاحیتوں سے زرمبادلہ کا بہترین ذریعہ بن سکتے ہیں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے موجودہ تعلقات بہترین ہیں
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے موجودہ تعلقات بہترین ہیں جس میں پاکستانی ہنرمند نئے پراجیکٹ میں صلاحیتیں منوانے کے لیے خدمات پیش کریں جبکہ حکومت بھی تجربہ کار اور باصلاحیت ہنر مند سعودی عرب بھیجنے پر زور دے۔
اس کے ساتھ ڈاکٹر منصور میمن نے کہا کہ سعودی عرب نئے آنے والوں کو یہ مشورہ دوں گا "اپنے رویے میں اپنائیت رکھیں جس سے نئے ہنرمندوں کے لیے دروازے کھلیں گے۔
پاکستانی ہنرمند نئے پراجیکٹ میں صلاحیتیں منوانے کے لیے خدمات پیش کریں
ان کا کہناہے کہ ملک سے باہر ہم صرف پاکستانی ہیں ، اے ، بی ، سی یا مذہبی اور سیاسی وابستگی کو پہچان مت بنائیں۔ عمل ہماری پہچان بنتا ہے، اس لیے خود احتسابی ضرور ہونی چاہیے۔"
ڈاکٹر منصور میمن کی اہلیہ ڈاکٹر ارم قلبانی رائل کالج آف فیملی فزیشن کی ممبر ہیں اور وہ بھی مختلف سماجی وفلاحی تنظیموں کے ذریعے پاکستان کی خدمت اور ترقی کا جذبہ رکھتی ہیں۔
پاکستانی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی عمان،کویت اور اردن میں تعیناتی میں تعاون کیا۔
ڈاکٹر منصور میمن کے متعدد سفارت خانوں کے سفیروں سے اچھے تعلقات ہیں اور ان کے بقول وہ ممالک کے مابین پل کا کردار بھی ادا کرتے ہیں وہ چونکہ ثقافتی شناخت سندھی اجرک انتہائی پسند کرتے ہیں اور سفرا ءکو تحفے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
عمان کی عسکری قیادت نے شعبہ طب میں ڈاکٹر منصور میمن کی تربیتی خدمات پر قومی نشان کا تمغہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ کویت کے ہسپتال دارالشفاءنے بھی انہیں بڑے اعزاز سے نوازا۔انہوں نے متعدد پاکستانی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی عمان،کویت اور اردن میں تعیناتی میں تعاون کیا۔
متعدد سفارت خانوں کے سفیروں سے اچھے تعلقات ہیں
انتہائی مصروفیت اور ذمہ داریوں کے باوجود شوق کی تسکین کے لیے فرصت کے لمحات نکال لیتے ہیں ۔انہیں ادب، شاعری اور فنون لطیفہ میں دلچسپی ہے اور جہاں کہیں بھی ہوںایسی محفلیں سجا لیتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں