قیمت2لاکھ کویتی دینار ہے۔ سعودی ریال میں یہ رقم 200 ملین بنتی ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر
دنیا کا سب سے مہنگا اونٹ کویت میں ہے۔ اس کی قیمت2لاکھ کویتی دینار ہے۔ سعودی ریال میں یہ رقم 200 ملین بنتی ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر دنیا کے مہنگے ترین اونٹ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس میں اونٹ انتہائی ٹھہر ٹھہر کر آگے بڑھ رہا ہے۔ عام اونٹوں کے مقابلے میں اس کا وزن زیادہ ہے اور آواز بھی مختلف ہے۔
سوشل میڈیا کے صارفین کے مطابق کویتی اونٹ ’عرنون‘ دنیا کے مہنگے ترین اونٹ کے لحاظ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اسے پوری دنیا کا سب سے مہنگا جانور تسلیم کرلیا گیا ہے۔
دریں اثناءسعودی عرب میں کیمل کلب کے زیراہتمام ریاض کے شمالی صحرا النفود الدھنا کے جنوبی مقام الصیاھد پر کنگ عبدالعزیز کیمل میلہ جاری ہے۔
سعودی عرب کے تمام علاقوں ، خلیجی ملکوں میں امارات، کویت، بحرین اور سلطنت عمان سے اونٹوں کے شائقین بڑی تعداد میںپہنچے ہوئے ہیں۔
اونٹوں کا میلہ دیکھنے کے لیے آنے والوں میں عوام کے علاوہ غیر ملکی سرکاری وفود ، انتہائی اہم شخصیات اور اونٹوں کے مالکان شامل ہیں۔
پہلی مرتبہ اس میلے میں عوام کے لیے 5ایوارڈدیئے جائیں گے۔ اسے ’نجم المدرج‘ اسے’ گیلری اسٹار‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق گیلری سٹار کا انتخاب ٹی وی چینلز کے کیمروں کے ذریعے کیا جائے گا۔شائقین کے سامنے ہی گیلری سٹار کو اعزاز دیا جائے گا۔
انتظامیہ نے توقع کی کہ اونٹ میلے کی کم سے کم فروخت 30 ملین ریال تک پہنچ جائے گی جو گذشتہ سیزن میں 20 ملین ریال کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہوگی۔