Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی باکسر کی پہلی انٹرنیشنل جیت

کامران نے کہا کہ وہ اپنی  پہلی انٹرنیشنل جیت کو پاک فوج کے شہداء کے نام کرتے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا
پاکستان کے ایک اور نوجوان باکسر کامران عبدالوہاب نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلی فائٹ جیت لی ہے۔
کامران عبدالوہاب نے اپنی پہلی انٹرنیشنل فائٹ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں جیتی جہاں انہوں نے فلپائنی حریف ایرک ٹسولا کو شکست دی۔ 
باکسرز محمد وسیم اور عثمان وزیر کے بعد کامران عبدالوہاب تیسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے پہلی انٹرنیشنل فائٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 
کامران عبدالوہاب نے زوردار مکوں سے اپنے حریف باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آوٹ کیا۔ وہ لائٹ ویٹ کیٹگری 61 کلو گرام میں فائٹ لڑے۔
فائٹ جیتنے کے بعد کامران نے کہا کہ وہ اپنی  پہلی انٹرنیشنل جیت کو پاک فوج کے شہداء کے نام کرتے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں