Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اونٹوں کے مقابلہ حسن میں بھی دھوکہ دہی

سعودی شہری نے اونٹوں کے ہونٹ موٹے کرنے کے لیے انجکشن لگائے تھے۔فوٹو: ایس پی اے
دنیا بھر میں سپورٹس اور دیگر مقابلوں میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کے واقعات کے بعد اب اونٹوں کے مقابلہ حسن میں بھی دھوکہ دہی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ریاض کے قریب جاری اونٹوں کے شاہ عبدالعزیز میلے میں خوبصورت اونٹوں کے مقابلے میں سعودی شہری اور اس کے اونٹوں کو پانچ برس کے لیے میلے میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔
 اونٹوں کے مالک سعودی شہری نے خوبصورت اونٹوں کے مقابلے میں کامیابی کے لیے مقررہ ضوابط کی 18خلاف ورزیاں کی تھیں۔ 

اونٹوں کے بڑے اور موٹے ہونٹ حسن کی علامت مانے جاتے ہیں۔فوٹو: ایس پی اے

خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے کے بعد سعودی شہری کے ساتھ اس کے اونٹوں پر بھی میلے میں داخلے کی پابندی لگ گئی۔
 عاجل ویب سائٹ میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ’ سعودی شہری نے اونٹوں کے ہونٹ موٹے کرنے کے لیے انجکشن لگائے تھے۔ جن سے اونٹوں کے ہونٹ بڑھ گئے تھے۔‘
واضح رہے کہ اونٹوں کے بڑے اور موٹے ہونٹ حسن کی علامت مانے جاتے ہیں۔
اونٹ میلے کی تادیبی کمیٹی نے مقامی شہری کے خلاف الزامات سن کر اور شواہد دیکھ کر فیصلہ کیا کہ اسے آئندہ 5برس تک اونٹوں کے شاہ عبدالعزیز میلے میں شرکت کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
دوسرا فیصلہ یہ کیا گیا کہ مقامی شہری اور اس کے اونٹوں کو کسی بھی قسم کے مقابلے میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

شیئر: