سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے قتل کو آج 12 سال ہو گئے ہیں۔ 27 دسمبر 2007 کو انہیں لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک جلسے سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے خودکش دھماکے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ جس وقت یہ واقعہ ہوا اس وقت سینیئر صحافی شکیل قرار جائے وقوعہ پرموجود تھے اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔ اس واقعے اور اس کے فوراً بعد وہاں پیدا ہونے والی صورتحال کو انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ اس کی تفصیلات جاننے کے لیے اردونیوز کے نمائندے خرم شہزاد نے ان سے بات کی ہے، دیکھیے اس ویڈیو میں۔۔۔