مکہ میں 800 برس پرانی قبریں دریافت
ان قبروں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ 687ھ کی ہیں۔
مکہ میونسپلٹی نے کے مطابق مکہ مکرمہ میں نئی سمارٹ کار پارکنگ بنانے کے لیے کھدائی کے دوران 800 برس پرانی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔
ٹھیکیدار نے اسمارٹ پارکنگ کے لیے مخصوص جگہ پر کثیر منزلہ عمارت تعمیر کرنے کے لیے کھدائی کرائی تھی۔
سبق ویب سائٹ نے مکہ میونسپلٹی کے حوالے سے بتایا کہ نئی سمارٹ کار پارکنگ مکہ کے مشہور قبرستان المعلی کے برابر میں بنانے کا منصوبہ ہے۔ وہاں پارکنگ کے لیے کھدائی جاری تھی کہ کچھ قبریں نظر آئیں جو 687ھ کی ہیں۔
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے بتایا قبروں کی شناخت کے معاملے کومتعلقہ اداروں کے تعاون سے جلد حل کرلیا جائے گا۔