Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف کا سب سے خطرناک دہشتگرد گرفتار

دہشت گردسعودی وزارت داخلہ کی مطلوبین کی فہرست میں شامل تھا ( فوٹو: واس)
سعودی سیکیورٹی فورسز نے قطیف کے خطرناک ترین دہشت گرد محمد بن حسین علی آل عمار کو گرفتار کر لیا ہے۔  
یہ 2016ء کے دوران سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی جانے والی مطلوبین کی نویں فہرست میں شامل تھا۔

وہ قطیف کے معروف جج کے اغوا اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا

سبق ویب سائٹ کے مطابق محمد حسین آل عمار فہرست کا خطرناک ترین دہشت گرد اور انتہائی مطلوب تھا۔ یہ قطیف کے معروف جج کے اغوا اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے کئی واقعات میں بھی ملوث تھا۔ اس نے دمام شہر کے الخضریہ محلے میں امن و امان بر قرار رکھنے پر مامور گشتی فورس پر بھی حملہ کیا تھا۔
آل عمار کی دہشت گرد ی کے ریکارڈ میں القطیف کمشنری میں بینکوں کی رقوم منتقل کرنے والی گاڑیوں پر رہزنی کے جرائم بھی شامل ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ آل عمار اغوا اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں اس کا ہاتھ تھا۔

سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے کئی واقعات میں بھی ملوث تھا ( فوٹو: الریاض)

المجیدیہ قصبے میں الشرقیہ پولیس کے ایک سیکیورٹی اہلکار پر حملے میں بھی اس نے حصہ لیا تھا۔
محمد حسین آل عمار، میثم علی محمد القدیحی او رعلی بلال سعود الحمد  قطیف کے معروف جج شیخ الجیرانی کے اغوا سمیت دہشتگردی کے متعدد واقعات کے اہم ملزمان ہیں۔
 

شیئر: