Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کے اہم فیچرز جو سب نہیں جانتے

واٹس ایپ کے پُر کشش فیچرز اور میسجنگ سروسز فری ہے۔ (فوٹو:اے ایف پی)
واٹس ایپ نے نسبتاً کم عرصے میں ڈیڑھ ارب صارفین کا سنگِ میل عبور کر لیا۔ وجہ یقیناً پلیٹ فارم کا استعمال میں آسان ہونا، میسجنگ سروس کے پُرکشش فیچرز اور میسجنگ سروسز کا فری ہونا ہے۔  تاہم اس میں کچھ مفید فیچرز جو واٹس ایپ کے بہت مقبول ہونے کے باوجود بہت عام نہیں ہیں۔
پِننگ چیٹ:
اگر آپ کسی چیٹ کو سب سے اوپر رکھنا چاہتے ہیں کہ وٹس ایپ کھولتے ہی آپ کی سب سے پہلے اس پر نظر پڑے تو آپ اس چیٹ کو پِن کر دیں۔
اینڈرائیڈ میں چیٹ کو پِن کرنے کے لیے چیٹ کو دبائے رکھیں اور پِن بٹن پر کلک کریں۔ آئی فون میں چیٹ پر بائیں طرف سوائیپ کریں اور پن بٹن پر کلک کریں۔ اگر آپ رپلائی کرنے میں سستی کرنے والے لوگوں میں سے ہیں تو یہ فیچر آپ کو بہت سی ناراضگیوں سے بچا سکتا ہے۔ 
گروپ چیٹ کا پرائیویٹ جواب:
کبھی آپ ایسی گروپ چیٹس کا حصہ رہے ہیں جب آپ چاہتے ہوں کہ آپ کا جواب صرف مطلوبہ دوست پڑھے مگر اس کے ساتھ انفرادی مطلب علیحدہ چیٹ میں آپ دوبارہ سب ٹائپ کرنے یا حوالہ دینے کی کوفت سے بھی بچنا چاہتے ہوں؟ اگر جواب مثبت ہے تو یہ فیچر آپ کے لیے ہے۔ گروپ میں جس میسج/ پیغام کا آپ جواب پرائیوٹ دینا چاہتے ہوں اس کو دبائے رکھیں آپ کو ریپلائی پرائیویٹلی کی آپشن نظر آئی گی۔ اس پر کلک کریں اور جواب لکھیں۔ انفرادی چیٹ میں گروپ چیٹ والا میسج نمایاں اور ساتھ آپ کا جواب نظر آئے گا۔
آپ کی سب سے زیادہ چیٹ کس کے ساتھ ہوتی ہے؟
اِس فیچر کے لیے  چیٹ سے زیادہ ڈیٹا ٹرانسفر لکھنا مناسب ہو گا۔ تو یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ کا سب سے زیادہ ڈیٹا ٹرانسفر  کس کے ساتھ ہوا آپ واٹس ایپ سیٹنگ مینیو میں > ڈیٹا اینڈ سٹوریج یُوزیج > سٹوریج یُوزیج
یہاں جن چیٹس میں سب سے زیادہ ڈیٹا ٹرانسفر ہوا ہے وہ اوپر ملیں  گی۔

واٹس ایپ سے ویڈیو کال دنیا بھر میں کی جا سکتی ہے (فوٹو:اے ایف پی)

کسی گروپ یا  شخص کی چیٹس کی وڈیوز یا تصویریں ڈیلیٹ کرنا:
بعض دفعہ ہم ایسے گروپس کا حصہ بن جاتے ہیں جن میں شئیر کیے گئے مواد کا ہم سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا مگر گروپ چھوڑنا ہمیں  کچھ بد تہذیبی سا لگ رہا ہوتا ہے۔ تو صرف اس گروپ کے ڈیٹا سے نجات کے لیے
واٹس ایپ  سیٹنگ مینیو میں > ڈیٹا اینڈ سٹوریج یوُزیج > سٹوریج یوُزیج
ادھر کیونکہ سب گروپس اور لوگوں کی چیٹس سائز کے اعتبار سے لسٹ میں پڑی ہوتی ہیں تو آپ کسی بھی گروپ یا فرد کے ساتھ چیٹ  کو سلیکٹ کرکے مینیج پر کلک کر کے  چیٹ میں سے جو چاہیں  ڈیلیٹ کر سکتے ہیں جیسے، تصویریں، وڈیوز یا ٹیکسٹ میسیجز وغیرہ۔
گروپ چیٹ  میں شامل کرنے کا اختیار:
 وٹس ایپ نے یہ فیچر اپنے گروپ چیٹ کے ایک مسئلے کو حل کرنے کے لیے متعارف کرایا۔ مگر اس انتخاب  کا  اختیار کہ کون  آپ کو گروپ میں ایڈ کر سکتا ہے شاید واٹس ایپ کا آپ کو آپ کا بنیادی حق دینے جیسا ہے۔ اس حق کے استعمال کے لیے سیٹنگز > اکائونٹ > پرائیویسی > گروپس  اور یہاں ایوری ون کی بجائے کونٹیکٹس اونلی کا انتخاب کریں۔ اس کے علاوہ آپ کونٹیکٹس اونلی اِکسیپٹ آپشن استعمال کرکے کہ اپنے کونٹیکٹس میں سے بھی ان لوگوں کو نکال سکتے ہیں جن کے لیے آپ نہیں چاہتے کہ وہ آپ کو گروپس میں شامل کریں۔

واٹس ایپ کا استعمال ہر عمر کے افراد میں مقبول ہے (فوٹو:پکسلز)

کال ویٹنگ:
واٹس ایپ میں کال ویٹنگ کی آپشن بھی آچکی ہے مطلب اگر آپ کال کرتے ہوئے دوسری کال موصول ہونے پر پہلی کو ڈِس کنیکٹ کرکے دوسری پر سوِچ کرنا چاہتے ہیں تو آپ ایکسیپٹ & اینڈ دِس کال کی آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ابھی واٹس ایپ میں کال ہولڈ کی آپشن نہیں آئی مگر چلیں اُمید کرتے ہیں کہ اس طرف بھی جلد سوچا جائے گا۔
اپنی چیٹس کو محفوظ کریں:
واٹس ایپ  چیٹس کو سیکیور کرنے کے لیے ٹچ آئی ڈی یا فیس آئی ڈی  آتھنٹیفیکیشن کو آن کریں۔ مطلب واٹس ایپ آپ کے فنگر پرنٹ یا چہرے کو سکین کرکے پہچاننے کے بعد کھلے (آئی فون کے لیے یہ دونوں جبکہ اینڈرائیڈ کے لیے صرف ٹچ آئی ڈی آتھنٹیفیکیشن کی سہولت موجود ہے)۔ اس مقصد کے لیے آئی فون میں
سیٹنگز>اکاؤنٹ > پرائیویسی > سکرین لاک اور اس کے بعد  اِنیبل فیس آئی ڈی  یا  اِنیبل ٹچ آئی ڈی میں سے موزوں یا پھر دستیاب آپشن منتخب کریں۔
اینڈرائیڈ میں
سیٹنگز> اکائونٹ > پرائیویسی > فنگر پرنٹ اَن لاک کا انتخاب کریں۔

شیئر: