انڈیا میں پولیس حکام کے مطابق انڈین صدر کی جانب سے بہادری کے تمغے سے نوازے جانے والے پولیس افسر کو مبینہ طور پر سری نگر جموں ہائی وے پر ایک کار میں حزب المجاہدین کے دو ’شدت پسندوں‘ کے ساتھ سفر کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس دویندر سنگھ سری نگر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات ہیں اور انہیں حزب المجاہدین کے نوید بابو کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے جن پر گیارہ غیر کشمیریوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق ’جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد غیر مقامی ٹرک ڈرائیوروں اور مزدوروں کو قتل کیا گیا جس کا مقصد کشمیر میں سیب کی صنعت کو نقصان پہنجانا تھا۔‘
مزید پڑھیں
-
یورپی سفارت کاروں کا انڈیا کے زیر انتظام کشمیر جانے سے انکارNode ID: 452176
-
کشمیر میں انٹرنیٹ بندش پر نظر ثانی کا حکمNode ID: 452361
-
انڈین ایئر فورس کے ونگ کمانڈر کو وزیر داخلہ بننا مہنگا پڑ گیاNode ID: 452566