بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ بنگلہ دیشی بورڈ نے اپنے اجلاس میں کیا۔
کرک انفو کے مطابق صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نظم الحسن نے اعلان کیا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی 20 کھیل سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی؟Node ID: 449791
-
بنگلہ دیش کا پاکستان میں کھیلنے سے انکارNode ID: 450096
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان میں صرف مختصر قیام کرسکتی ہے۔
صدر بنگلہ دیش بورڈ کا کہنا تھا کہ بی سی بی اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ طور پر آگاہ کرے گا۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو لکھے خط میں اس بات کی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم صرف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ایک اور خط ارسال کیا تھا جس میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کی تفصیلات پوچھی گئی تھیں۔
![](/sites/default/files/pictures/January/36496/2020/000_19g6ml.jpg)