Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3 ماہ کے دوران اے ٹی ایم سے 182 ارب ریال نکالے گئے 

اے ٹی ایم کارڈ سے 933.8ملین آپریشن کیے گئے ( فوٹو: عکاظ)
2019ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران اے ٹی ایم سے 182 ارب ریال نکالے گئے۔ اے ٹی ایم کارڈ سے 933.8 ملین آپریشن کیے گئے۔
الوطن اخبار کے مطابق سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے اے ٹی ایم سے کارڈ کے ذریعے رقم نکالنے اور سامان خریدنے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ 
ساما کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2019 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 182.0 ارب ریال کارڈز کے ذریعے نکالے گئے۔

مملکت بھر میں اے ٹی ایم کی مجموعی تعداد 18.8 ہزار تک پہنچ گئی ( فوٹو: عکاظ)

ساما کا کہنا ہے کہ 2019 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 69.7 ارب ریال کا سامان کارڈز کے ذریعے خریدا گیا۔
2019 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر مملکت بھر میں اے ٹی ایم کی مجموعی تعداد 18.8 ہزار تک پہنچ گئی۔
مقامی بینکوں سے جاری ہونے والے اے ٹی ایم کارڈ کی تعداد 31.0 ملین ریکارڈ کی گئی جبکہ تیسری سہ ماہی کے آخر میں POS terminals کی تعداد 47.2 ہزار تک پہنچ گئی۔ 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: