Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی ہیفا یونیسکو کی مستقل مندوب متعین

شہزادی ہیفایونیسکو میں سعودی عرب کی مستقل مندوب مقرر کرلیا گیا ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
نائب وزیر برائے پائیدار ترقی اور جی 20 کے امور کی اسسٹنٹ شہزادی ہیفا بنت عبد العزیز آل مقرن کو  اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) میں سعودی عرب کی مستقل مندوب مقرر کرلیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادی ہیفا نے 2008 سے 2009 کے دوران کنگ سعود یونیورسٹی میں لیکچرار کی حیثیت سے کام کیا۔
وہ دسمبر 2017 سے پائیدار ترقیاتی امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری سمیت وزارت اقتصادیات اور منصوبہ بندی میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔
جون 2018 سے جی 20 امور کی قائم مقام اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری اور 2016 سے 2017 کے درمیان پائیدار ترقیاتی اہداف کے شعبے کی سربراہ رہی ہیں۔

شہزادی ہیفا نے کنگ سعود یونیورسٹی میں لیکچرار کی حیثیت سے بھی کام کیا ( فوٹو: ٹوئٹر)

شہزادی ہیفا نے 2007 میں برطانیہ کے سکول آف اورینٹل اینڈ افریقن سٹڈیز سے معاشیات میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ 
انہوں نے ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی سے 2000 میں معاشیات میں ڈگری حاصل کی۔
سعودی عرب کا یونیسکو میں نمایاں کردار ہے اور نومبر 2019 سے 2023 تک کے لیے اسے ایگزیکٹو کونسل کی رکنیت بھی حاصل کرلی۔
وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان نے پہلے کہا تھا کہ مملکت ایگزیکٹو کونسل کے تمام ممبروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کی کوشش کرے گا۔
نیز عرب ثقافت اور ورثے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ، پائیدار معاشرتی ترقی کے لئے جدت اور ٹیکنالوجی کی مدد کرنا اور ایک روادار عالمی معاشرے کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا۔
 

شیئر: