مکہ مکرمہ: کلاک ٹاور دھند کی لپیٹ میں
جمعہ اور ہفتہ کو مکہ مکرمہ میں دھند چھائی رہی جبکہ موسم سردی مائل تھا ( فوٹو: سبق)
سعودی فوٹو گرافر محمد الہذلی نے مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور پر چھانے والی دھند کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو مکہ مکرمہ میں رات اور فجر کے وقت دھند چھائی رہی جبکہ موسم سردی مائل تھا۔
سعودی فوٹو گرافر محمد الہذلی نے کہا ہے کہ ’میں السیدہ پہاڑ کی چوٹی پر اپنے دوستوں کے ساتھ تھا جب میں نے دور سے دیکھا کہ کلاک ٹاور دھند کی لپیٹ میں ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ منظر اتنا خوبصورت تھا کہ مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے کیمرہ نکال کر مختلف زاویوں سے تصاویر کھینچ لیں‘۔
واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں حرم شریف کے قریب کلاک ٹاور کی لمبائی 400 میٹر ہے۔ یہ مکہ مکرمہ کی نمایاں ترین عمارتوں میں سے ایک ہے جو شہر بھر سے نظر آتی ہے۔