Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ پر پیغامات کی ترسیل میں دشواری

2019 میں یہ ایپ مختلف مسائل کی وجہ سے چھ ہزار سے گھنٹوں تک خرابی کا شکار رہی۔ فوٹو:روئٹرز
پاکستان سمیت دنیا بھر میں میسجنگ اور کالز کے لیے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ میں پیغامات بھیجنے میں دشواری پر سینکڑوں صارفین شکایت کر رہے ہیں۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’واٹس ایپ ڈاؤن‘ کا ٹرینڈ سب سے ٹاپ پر گردش کر رہا ہے۔
برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ڈاؤن ہونے سے سب سے زیادہ یورپ متاثر ہوا ہے، تاہم ایشیا اور جنوبی امریکہ کے کچھ حصے بھی اس کی لپیٹ میں آئے ہیں۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ میں خرابی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل گزشتہ برس مارچ میں یہ ایپ پورے دن کے لیے بند رہی تھی۔
گزشتہ ماہ ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ نیٹ ورک شٹ ڈاؤن ہونے والی ایپس میں سب سے ’بد ترین‘ ہے۔
2019 میں یہ ایپ مختلف مسائل کی وجہ سے چھ ہزار سے گھنٹوں تک خرابی کا شکار رہی۔
واٹس ایپ کو دنیا بھر میں روزانہ 500 ملین لوگ استعمال کرتے ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنی مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف ’دی میئر آف افریقہ‘ نے واٹس ایپ سے بیزاری ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مارک زکر برگ کو چاہیئے کہ انہوں نے جن سے واٹس ایپ خریدی انہیں واپس کریں اور فیس بک پر توجہ دیں۔‘
ورسڈ ٹیک ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا ہے کہ ’واٹس ایپ دوبارہ ڈاؤن ہو گئی ہے۔ تصویریں، ویڈیوز اور دیگر فائلیں بھیجنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ لگتا ہے کوئی بڑا مسئلہ ہے۔‘

ذیشان ظفر نے مرغیوں کے دوڑنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لوگ یہ دیکھنے کے لیے ٹوئٹر کا رخ کر رہے ہیں کہ واٹس ایپ چل رہی ہے یا نہیں۔‘

 

شیئر: