Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مسلح افواج میں خواتین کی بھرتی

 خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کے لیے سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔ فوٹو سعودی وزارت دفاع
سعودی عرب کی مسلح افواج میں خواتین کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔ سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے اتوار کو مسلح افواج میں پہلے لیڈیز آرمی ونگ کا افتتاح کیا ہے۔ 

مسلح افواج میں پہلے لیڈیز آرمی ونگ کا افتتاح کیا گیا۔ فوٹو سعودی وزارت دفاع

سعودی مسلح افواج مختلف شعبوں میں تعیناتی کے لیے خواتین کو طلب کررہی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مسلح افواج میں عسکری تربیت اور داخلہ جات کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عماد بن عبداللہ العیدان نے اس موقع پر چیف آف سٹاف کو بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کے لیے سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔اس حوالے سے انتظامات کیے گئے ہیں۔

چیف آف سٹاف کو دورے کے اختتام پر یادگاری تحفہ پیش کیا گیا۔ فوٹو سعودی وزارت دفاع

چیف آف سٹاف جنرل حامد الرویلی کو دورے کے اختتام پر یادگاری تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: