Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ائیر شو میں 60 سعودی پائلٹ حصہ لیں گے

سات بین الاقوامی ایئر شو ٹیمیں شرکت کریں گی۔ (فوٹو سبق)
ریاض میں آئندہ جمعرات کو تین روزہ جنرل ایوی ایشن فورم کا انعقاد ہو گا۔ اس فورم میں ائیر شو کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس میں 60 سعودی پائلٹ حصہ لیں گے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایوی ایشن فورم میں مملکت کے علاوہ اٹلی ، برطانیہ ، سویڈن ، پولینڈ ، جرمنی ، مصر اور امارات سے تعلق رکھنے والی سات بین الاقوامی ایئر شو ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 

فضائی ٹیمیں ہوابازی کے مختلف دلچسپ کرتب دکھائیں گی(فوٹو عرب نیوز)

یہ فورم سعودی عرب کی خلائی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان کی موجودگی میں ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر کی سرپرستی میں ہوگا۔
ائیر شو میں شامل سعودی پائلٹ اور دیگر ممالک کی فضائی ٹیمیں ہوابازی کے مختلف دلچسپ اور پرکشش کرتب دکھائیں گی۔ اس میں خاص طور پر رات کے وقت ائیر شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: