سزااطلاعاتی جرائم کے انسداد کے قانون کی دفعہ 6 میں مقرر کی گئی ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی وکیل نواف النباتی نے بتایا ہے کہ غیر اخلاقی وڈیو کلپ کے دھندے کی سزا 5 برس قید اور 3 لاکھ ریال تک جرمانہ ہے۔ ان دونوں سزاﺅں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق النباتی کا کہنا ہے کہ یہ سزااطلاعاتی جرائم کے انسداد کے قانون کی دفعہ 6 میں مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سزا ان تمام افراد کے لیے ہے جو غیر اخلاقی وڈیو کلپ کا دھندا کریں گے یا ملکی قانون یا سماجی تہذیب کے منافی کوئی حرکت کریں گے یا نجی زندگی کے تقدس کو پامال کریں گے۔
سماجی آداب کے منافی کسی بھی قسم کی سرگرمی میں ملوث ہونے پر بھی یہی سزا ہوگی (فائل فوٹو: ایس پی اے)
یا اس حوالے سے کمپیوٹر یانیٹ ورک کے ذریعے کوئی پیغام تیار کریں گے یا بھیجیں گے۔ یا اسے اپنے یہاں محفوظ کریں گے۔
النباتی نے توجہ دلائی ہے کہ غیراخلاقی نیٹ ورک قائم کرنے یا سماجی آداب کے منافی کسی بھی قسم کی سرگرمی میں ملوث ہونے یا اس کا پرچار کرنے پر بھی یہی سزا ہوگی۔
النباتی کا کہناہے کہ اگر کسی شخص کو گرفتار کرنے پر اس کے قبضے سے سماجی آداب کے منافی وڈیو کلپ برآمد ہوئے اور یہ الزام اس پر ثابت ہوگئے تو اسے زیادتی کے جرم کی سزا دی جائے گی۔ یہ سزا جج کی صوابدید پر موقوف ہوگی۔
النباتی نے کہا کہ جو لوگ انٹرنیٹ پر غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں گے انہیں جج صوابدیدی اختیار کے مطابق سزا دے گا۔