Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بازو نہیں مگر خوبصورتی کا روایتی تصور بدلنا چاہتی ہوں‘

مولینا ماڈلنگ کے علاوہ بطور موٹیویشنل سپیکر بھی کام کرتی ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
میکسیکو میں بازوؤں سے محروم ایک ایسی ماڈل بھی ہیں جو ماڈلنگ کے ذریعے جسمانی کشش اور خوبصورتی کے روایتی تصورات کو چیلینج کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے حال ہی میں اپنی آبائی ریاست ویراکروز میں منعقدہ مقابلہ حسن بھی جیت لیا ہے۔
24 سالہ ماڈل انا گبرائلا مولینا نے نفسیات میں گریجویشن کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معاشرے کو ان کو اس طرح قبول کرنا بہت مشکل تھا لیکن وہ چاہتی ہبں کہ وہ دوسرے معذور افراد کے لیے مثال قائم کریں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مولینا پیدائشی طور پر بازوؤں سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بازوؤں سے محرومی کے باوجود وہ کھانا خود کھاتی ہیں اور موبائل استعمال کرتی ہیں۔ ان کے مطابق وہ اپنے پاؤں سے لکھ بھی سکتی ہیں۔
رواں سال مارچ میں مولینا ویرا کروز میں ہونے والے ایک مقامی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی۔ اگر وہ یہ مقابلہ جیتتی ہیں تو وہ مس میکسیکو کے لیے ہونے والے مقابلے کے لیے کوالیفائی کر لیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ مقابلے کے لیے انہیں دیگر افراد کی طرح ہر قسم کے امتحان کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن ’مجھے یقین ہے کہ میں کامیابی کے ساتھ ہر امتحان سے گزر جاؤں گی۔ میں نارمل انسانوں کی طرح محسوس کرتی ہوں اور میرے لیے معذوری کوئی رکاوٹ نہیں۔‘

مولینا اپنے پاؤں سے لکھ بھی سکتی ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

مولینا ماڈلنگ کے علاوہ بطور موٹیویشنل سپیکر کام کرتی ہیں اور ملبوسات کے ایک برانڈ کے لیے ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔

شیئر: