گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر نے ریجن کے ہوائی اڈوں پر کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور آنے والے چینی ملازمین کا مکمل طبی چیک اپ کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
جازان ریجن کے داخلی اور بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر وزارت صحت کے تعاون سے خصوصی ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں۔ عربی ویب نیوز 'سبق' کے مطابق گورنر جازان کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ ریجن میں ترقیاتی منصوبوں سے منسلک چینی باشندے جو چین سے آرہے ہیں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے۔

گورنر جازان نے بری سرحدی چوکیوں کے علاوہ بندرگاہوں پر متعین اہلکاروں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہاں آنے والوں کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے اور کوئی بھی مشتبہ کیس سامنے آنے پر بروقت اطلاع دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر مخصوص علاج فراہم کیا جائے۔
واضح رہے جازان کمشنری کا صنعتی علاقہ کافی وسیع ہے وہاں مختلف فیکٹریوں میں ہزاروں کی تعداد میں چینی باشندے کام کر رہے ہیں۔ کمشنری میں' بیشہ جنرل اسپتال ' ہی واحد ہسپتال ہے جو علاقے کی طبی ضروریات پوری کرتا ہے۔
ہسپتال کی جانب سے اس امر کا خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے کہ ریجن میں قائم لیبر کیمپوں کا دورہ کر کے وہاں رہنے والے چینی اور دیگر کارکنوں کا طبی معائنہ بھی کیا جائے۔
مزید پڑھیں
-
چین کے 9 شہروں میں آمد و رفت بند
Node ID: 454886
گورنر جازان نے بھی اس امر کی تلقین کی ہے کہ لیبر کیمپوں میں جہاں چینی باشندے مقیم ہیں ان کا طبی معائنہ کیا جائے ۔ اس ضمن میں طبی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ اور بری سرحدی چوکیوں پر احتیاطی تدابیر اختیار کر تے ہوئے جراثیم کش ادویات کے سپرے کرنے کی مہم بھی جاری ہے۔
جراثیم کش ادویات کے سپرے وقتا فوقتا شہر کے تمام علاقوں میں کیے جاتے ہیں تاکہ وبائی امراض پر قابو پایا جاسکے۔ بلدیہ میں ماحولیات کے شعبے کی جانب سے ریجن میں جراثیم کش ادویات کے سپرے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہی۔ سپرے ٹیمیں اپنے شیڈول کے مطابق گھروں اور علاقے کا اسپرے کرتی ہیں۔
