Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارب پتی کی چاند پر لے جانے کے لیے محبوبہ کی تلاش ختم

جاپانی ارب پتی میزاوا اپنے منفرد اعلانات کے لیے مشہور ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
جاپانی ارب پتی نے خلائی سفر پر ساتھ لے جانے کے لیے ایک محبوبہ کی تلاش کا اعلان کیا کِیا کہ جواب میں انہیں قریب 30 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، تاہم انہوں نے یہ تلاش اچانک ختم کر دی ہے۔
جنوری کے اوائل میں سامنے آنے والی اطلاع میں یوساکو میزاوا نے کہا تھا کہ وہ ایک ایسی خاتون کی تلاش میں ہیں جو 2023 یا اس کے بعد ایلن مسک کے سپیس ایکس میں پہلے پرائیویٹ مسافر کے طور پر چاند کے سفر میں ان کا ساتھ دینے کو تیار ہو۔
جمعرات کو میزاوا نے ایسی تمام خواتین کی امیدیں یہ کہہ کر توڑ ڈالیں کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اب ایسا نہیں کر سکیں گے۔
ساتھی کی تلاش کے لیے یوساکو میزاوا کی یہ کوششیں ٹیلی ویژن شو کی شکل اختیار کر چکی تھیں، تاہم انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اب میچ میکنگ ڈاکومینٹری میں شریک نہیں ہوں گے اس لیے اسے منسوخ کر دیا جائے۔
اپی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ شو سے میری حقیقی وابستگی کے باوجود میری شخصیت کا ایک حصہ اب تک اس عمل کے متعلق ملی جلی کیفیات کا شکار ہے۔
چاند کے سفر کے لیے ساتھی کی تلاش ختم کرنے سے متعلق افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نا صرف اپنی بھرپور ہمت اور قیمتی وقت کا استعمال کر کے اپلائی کرنے والی 27 ہزار 722 خواتین بلکہ پروڈکشن ٹیم سے بھی معذرت چاہتے ہیں۔
آن لائن فیشن کمپنی زوزو کے سابق سربراہ یوساکو میزارا اپنے مختلف پبلسٹی سٹنٹس کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین کو نقدی کی فراہمی کرنا بھی انہی کا کام ہے۔

شیئر: