پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل جنوبی افریقہ کے سٹار بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی سے منسلک ہوگئے ہیں۔ جمعرات کو پشاور زلمی نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سٹار بیٹسمین اور زلمی فیملی کا حصہ بن گئے۔ ہاشم آملہ پاکستان سپر لیگ فائیو میں پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔