Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس بین الاقوامی ایمرجنسی قرار

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس پر تشویش کا اظہار کیا ہے، فوٹو: اے ایف پی
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی وبا کی شدت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحت عامہ کے حوالے سے اسے ایک ہنگامی صورتحال قرار دیا ہے ۔
روئٹر کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم نے یہاںماہرین کے پینل کی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا کہ ’عوامی صحت کے پیش نظر اسے ’انٹرنیشنل ایمرجنسی ‘قرار دیا ہے۔
یہاں جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ اس وائرس سے مزید 18ممالک کے متاثر ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او کے آزاد ماہرین کے پینل میں فرانس سمیت 16ماہرین شامل ہیں۔
خبررساں ادارے روئٹر کے مطابق کورونا وائرس سے چین میں اب تک 170افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
             
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: