Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فارماسسٹ کی ٹریننگ کے لیے جرمن کمپنی سے معاہدہ

نوجوانوں کی صلاحیتں نکھارنے کے لیے تربیتی عمل اہم قدم ہے(فوٹو ملالیم نیوز)
سعودی عرب کی فارمیسیوں پر بھرتی کی غرض سے سعودی نوجوانوں کو تربیت دینے کے لیے جرمن دوا ساز کمپنی سے معاہدہ کیا گیا ہے جس کا
مقصد سعودی فارماسسٹ کو تربیت دینا اور یونیورسٹیوں میں تدریسی عملے کو مشترکہ تحقیقی منصوبے شروع کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ عبد العزیز یونیورسٹی اور ام القری یونیورسٹی نے جرمنی کی دوا ساز کمپنی میرک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدہ سرکاری اور نجی شعبے کے مابین شراکت کے دائرہ میں آتا ہے(فوٹو عرب نیوز)

ان معاہدوں پر کنگ عبد العزیز یونیورسٹی اور ام القری یونیورسٹی میں فارمیسی کے ڈین ڈاکٹر ہانی زکریا اصفور اور ڈاکٹر فیصل بن عتیق المالکی کے سعودی عرب میں مرک کے کنٹری منیجر ڈاکٹر ہیشام حبشی کے ہمراہ بالترتیب دستخط ہوئے ہیں۔
معاہدے کے مطابق یونیورسٹیوں کے چھ سے آٹھ انڈرگریجویٹ ، انٹرنشپ اور گریجویٹ مرد و خواتین طلباء جرمنی کی میرک فارماسیوٹکل کمپنی میں تربیت حاصل کریں گے۔

یونیورسٹیوں کے چھ سے آٹھ طلباء تربیت حاصل کریں گے(فوٹو واس)

اس موقع پر ڈاکٹر فیصل المالکی نے کہا کہ یہ معاہدہ دواسازی کی تربیت کے شعبے میں ایک احسن قدم ہے۔ المالکی نے کہا کہ ام القری یونیورسٹی نے میرک کمپنی کے ساتھ اپنے معاہدے کو بہت اہمیت دی ہے۔ یونیورسٹی کا خیال ہے کہ نجی شعبہ اس کامیابی میں اہم شراکت دار ہے۔

نجی شعبہ اس کامیابی میں اہم شراکت دار ہے (فوٹو الوئام)

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سرکاری اور نجی شعبے کے مابین شراکت کے دائرہ میں آتا ہے۔ سعودی نوجوانوں کی خدمت اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تربیتی عمل میرک کمپنی کا ایک اہم قدم ہے۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: