Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری اور غیر ملکی گرفتار، شراب برآمد

وزارت داخلہ نے سنیپ چیٹ کے اکاﺅنٹ پر وڈیو کلپ جاری کیا ہےفوٹو: المرصد
ریاض پولیس نے ایک سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے شراب برآمد کی ہے۔ زیر حراست غیر ملکی کا تعلق یمن سے ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے سنیپ چیٹ کے اکاﺅنٹ پر ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  درآمد شدہ شراب کی بوتلیں بڑی تعداد میں رکھی ہوئی ہیں۔ ایک سعودی اور یمنی یہ بوتلیں مارکیٹ میں فروخت کر رہے تھے۔
ریاض پولیس کے مطابق ’ایک ہفتے سے شراب کی بوتلوں کا دھندہ کرنے والوں پر نظر رکھی جارہی تھی۔‘ 

ملزمان ایک گیسٹ ہاﺅس کو اپنا ٹھکانہ بنائے ہوئےتھے (فوٹو: المرصد)

 دوران تفتیش پتہ چلا کہ ملزمان ایک گیسٹ ہاﺅس کو اپنا ٹھکانہ بنائے ہوئے ہیں اور وہاں وہ شراب کا دھندا کررہے ہیں۔
پولیس نے مصدقہ اطلاع پر گیسٹ ہاﺅس پر چھاپہ مارا۔ سعودی شہری اور اس کے یمنی ساتھی کے قبضے سے سمگل شدہ شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔
ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں شراب کی بوتلوں سمیت متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شیئر: