چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے صدر شی جن پنگ نے وبا کے خلاف کام کرنے والے فرنٹ لائن ہسپتال کا دورہ کیا ہے۔
منگل کو ماسک پہنے اور حفاظتی انتظامات کیے چینی صدر نے ہسپتال میں میڈیکل کارکنوں اور زیرعلاج مریضوں سے ملاقات کی اور وبا کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کی ہدایت کی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر شی نے ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد صورتحال کو ’تاحال انتہائی سنگین‘ قرار دیا ہے۔ صدر نے بیجنگ سے ووہان کے ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں اور مریضوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا۔
مزید پڑھیں
-
راکھی ساونت کی کورونا وائرس سے ’لڑائی‘Node ID: 457756
-
کورونا وائرس سے ہلاکتیں سارس وائرس کے مقابلے میں بڑھ گئیںNode ID: 457991
-
کورونا وائرس: چین میں کاروبار متاثر ہونے سے مہنگائی بڑھ گئیNode ID: 458136
کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اس وقت ہزار سے بڑھ گئی جب وبا پھوٹ پڑنے والے صوبہ ہوبائی میں حکام نے مزید 103 ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق منگل تک مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار گیارہ جبکہ متاثرین 42 ہزار چھ سو سے زائد ہے۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں مزید اڑھائی ہزار افراد میں وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کے مطابق صدر شی نے صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے وبا کی روک تھام کے لیے مزید فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
![](/sites/default/files/pictures/February/36476/2020/pakistan222.jpg)