Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: 25 ہزار غیر ملکی ملازمین فارغ؟

1500 کویتیوں کو بینکوں میں ملازم بھرتی کیا جائے گا، فوٹو الرای
فروغ افرادی قوت کی کویتی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین خلیل الصالح نے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 25 ہزارغیر ملکی سرکاری ملازمین کو سبکدوش کر کے ان کی جگہ کویتی شہریوں کا تقرر کیا جائے گا۔ 
کویتی اخبار الرای کے مطابق الصالح کا کہنا ہے کہ ’کویتی ایوان شہری خدمات میں سرکاری ملازمت کے منتظر ہم وطنوں کی تعداد چھ ہزار رہ گئی ہے، انہیں آنے والے دنوں میں مختلف سرکاری اداروں میں تعینات کر دیا جائے گا۔‘
الصالح نے بتایا کہ ’غیر ملکیوں کی جگہ کویتی ہم وطنوں کو روزگار فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت گذشتہ دو برسوں کے دوران 4 ہزار 640 غیر ملکیوں کو سرکاری اداروں سے فارغ کیا گیا۔ قومی پالیسی کویتیوں کو ہر حال میں روزگار فراہم کرنے کی ہے۔
الصالح نے مزید بتایا کہ ’مستقبل قریب میں 1500 کویتیوں کو بینکوں میں ملازم بھرتی کیا جائے گا۔‘                             
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: