کویتی پولیس نے تین شہریوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف انڈین ڈلیوری بوائے پر کتا چھوڑ نے کے الزام کی تحقیقات شروع کردی۔
ملزمان نے الزام سے انکار کیا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ملازم کے ہاتھ پر کتے کے کاٹنے کے نشانات موجود ہیں ۔
کویتی اخبار ’الرائی ‘کے مطابق ایک ہوٹل میں کھانا پہنچانے والے انڈین کارکن نے پولیس کو اطلاع دی کہ تین کویتیوں نے اس پر کتا چھوڑ دیا جس نے اس کے ہاتھ پر کاٹ لیا ہے ۔
پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ا ور زخمی انڈین ملازم کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا ۔ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمان میں دو کویتی فوج میں فرسٹ لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ تیسر ا ساتھی سویلین ہے ۔
مزید پڑھیں
-
کویت:2018ءکے دوران روزانہ 23شادیاں اور13طلاقیں ہوئیںNode ID: 371546
ملزمان نے اپنے ابتدائی بیان میں ڈلیوری بوائے پر کتا چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انڈین ڈلیوری بوائے کے ہاتھ پر کتے کے کاٹنے کے واضح نشانات موجود ہیں ۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی ۔
محکمہ تحقیقات کی جانب سے میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد مقدمہ دائر کر کے عدالت میں پیش کیاجائے گا ۔
اخبار کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اس وقت تک پولیس کی تحویل میں رہنا پڑے گا جب تک ان پر مقدمہ دائر نہیں کیا جاتا یا ان ضمانت منظور نہیں ہو جاتی ۔