Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں کورونا متاثرین کی تعداد23 ہوگئی

بحرین ایئرپورٹ پر کورونا سے متاثر ممالک سے آنے والوں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ فوٹو المرصد
بحرینی وزارت صحت کے مطابق ملک میں نیو کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 23تک پہنچ گئی۔ ایران سے چھ نئے بحرینی شہری منامہ پہنچے تھے۔ طبی معائنے سے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا میں مبتلا چھ بحرینی ایران سے آئے تھے۔فوٹو المرصد

المرصد ویب سائٹ کے مطابق بحرینی وزارت صحت کا کہناہے’ کورونا وائرس کی وبا والے ممالک سے آنے والے تمام افراد کے ضروری معائنے کیے جارہے ہیں۔ایسے کسی بھی ملک سے جہاں کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے کوئی بھی مسافر بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچتا ہے فوری طور پر اس کا ضروری طبی معائنہ کیا جاتا ہے‘۔
بحرینی وزارت صحت نے مزید بتایا ’ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کوروناوائرس کے مریضوں کا مسلسل علاج کررہی ہے۔ یہ اقدام احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے‘۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق آر ٹی کے مطابق کویت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی۔متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 13تک ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ ان میں سے تین صحت یاب ہوگئے ہیں۔
                                
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: