Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گھوڑوں کی مہنگی ترین دوڑ کا انعقاد

29.2ملین ڈالر کے انعامات مقرر کیے گئے ہیں(فوٹو اردونیوز)
سعودی دارالحکومت ریاض میں پوری دنیا کی سب سے مہنگی گھڑ ریس 28 فروری جمعہ کو ہوگی۔ اس کے لیے 29.2ملین ڈالر کے انعامات مقرر کیے گئے ہیں۔ مختلف ممالک کی مشہور ترین گھوڑے شامل ہوں گے۔
الشرق الاوسط کے مطابق گھوڑوں کی ریس دو دن جاری رہے گی۔ ریس میں حصہ لینے والے گھوڑے ریاض پہنچ چکے ہیں۔ گھوڑوں کی عالمی ریس کی تاریخ میں اتنے زیادہ انعامات کبھی اور کہیں نہیں رکھے گئے۔

نیوزی لینڈ سے مشہور گھڑ سوار خاتون لیزا البرز شریک ہوں گی(فوٹو ٹوئٹر)

پروگرام کے مطابق ریس کا پہلا راونڈ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجکر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔ یہ 1400میٹرطویل ریس ہوگی۔ اس کے بعد دیگر راونڈ ہوں گے۔ شام سات بجے تک آخری راونڈ ہوگا۔ جس کا فاصلہ 1600 میٹر رکھا گیا ہے۔

امریکہ اور فرانس کے گھوڑے اور گھوڑیاں حصہ لیں گی(فوٹو ٹوئٹر)

ہفتے کوبھی گھوڑوں کی ریس جاری رہے گی۔ مختلف راونڈز کا فاصلہ 1200میٹر سے لیکر 3 ہزار میٹر تک کا رہے گا۔
ریس میں سعودی عرب، برطانیہ، جاپان، اٹلی، جرمنی، نیوزی لینڈ، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، امریکہ اور فرانس کے گھوڑے اور گھوڑیاں حصہ لیں گی

مختلف راونڈز کے مقابلے شامل ہیں(فوٹو اردونیوز)

نیوزی لینڈ سے مشہور گھڑ سوار خاتون لیزا البرز شریک ہوں گی۔ وہ 1500سے زیادہ ریس جیتی ہوئی ہیں۔ 
برطانیہ سے نکولا کوری مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ریاض پہنچی ہوئی ہیں۔
یہ برٹش ٹورنامنٹ میں سرفہرست رہتی ہیں۔ سوفی ڈویل بھی آئی ہوئی ہیں۔ یہ امریکہ میں گروپ ون کی ریس جیتے ہوئے ہیں۔
جاپان، کینیڈا اور سوئٹزرلینڈ سے بھی گھڑسوار خواتین شرکت کے لیے آچکی ہیں۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: